رہنمائی - دار الافتاء مینیجمنٹ سافٹ وئیر

 

تعارف

دار الافتاء سافٹ وئیر کا مقصد

’’دار الافتاء سافٹ وئیر‘‘دار الافتاؤں  کے فتاوی جات کے ریکارڈز کو مرتب انداز میں محفوظ کرنے اور قابل تلاش بنانے کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا کمپیوٹر سافٹ وئیر ہے۔

واضح رہے کہ عمومی فتاوی میں تلاش کے لئے یہ سافٹ وئیر نہیں ہے، اس ضرورت کیلئےدرج ذيل ویب سائٹس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے:

  • مکتبہ جبریل ، علم دين ڈاٹ کام (www.elmedeen.com)  25,00 سے زائد کتب
  • دار الافتاء ڈاٹ انفو darulifta.info) )40,000  سے زائد مستند فتاوی

دار الافتاء سافٹ وئیر کا دائرہ استعمال

کونسا  طبقہ اسے بہتر استعمال کرسکے گا؟

یہ سافٹ وئیر بنیادی طور پر دار الافتاؤں کے لئے تیار کیا گیا ہے،  البتہ مفتیان کرام کے ذاتی فتاوی کو محفوظ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بنیادی خصوصیات

  • فتاوی کا تفصیلی اندراج
  • ہر مستفتی کی معلومات اور استفتاءات
  • فتاوی کو مرتب رکھنے کیلئے فقہی ابواب کا شجرہ  
  • مختلف دار الافتاؤں کے طرز پرپہلے سے تیار شدہ فقہی ابواب کے شجرے
  • یونیکوڈ اور پی ڈی ایف کی صورت میں محفوظ
  • زیر تحقیق سوالات کے بارے میں وقت مقررہ پر تکمیل کی یاد دہانیاں۔
  • فتاوی میں فتوی کے عنوان، تاریخ اجراء، مستفتین، مجیبین، سوال کی عبارت، جواب کی عبارت، اور ان کے علاوہ مختلف طریقوں سے تلاش کی سہولت۔
  • سافٹ وئیر کے تمام ڈیٹا کا بیک اپ محفوظ کرنے اور ری اسٹور کرنے کی سہولت، مقررہ وقت پر بیک بنانے کی یاد دہانیاں
  • متعدد یوزرز اپنا ذاتی اکاؤنٹ بناکر استعمال کرسکتے ہیں۔
  • سافٹ وئیر کے لوگو کے بجائے دار الافتاء یا ادارے کا اپنا لوگو بھی لگایا جاسکتا ہے، اور  سافٹ وئیر کا رنگ، مین پیج کا بیک گراؤنڈ وغیرہ تبدیل کرکے سافٹ وئیر کو دار الافتاء کے ذوق کے موافق بنانے کی سہولت۔

سافٹ وئیر کو چلانے کے لئے کس قسم کا کمپیوٹر درکار ہے؟

یہ سافٹ وئیر صرف کمپیوٹر  یا لیپ ٹاپ کے ونڈوز سسٹم کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ کمپیوٹر کی خصوصیات یہ ہونی چاہئیں:

  • ونڈوز آپریٹنگ سسٹم 7 اور  اس سے اوپر کے بعد کے نسخے ۔
  • ہارڈ ڈسک میں مطلوبہ میموری کی کم از کم حد:  200 ایم بی۔

یہ سافٹ وئیر پورٹیبل ہے، لہذا اسے انسٹال کئے بغیر فائل کو ان زپ کرکے چلایا جاسکتا ہے۔ دار الافتاء کے آئیکان پر کلک کرکے چلایا جاسکتا ہے۔

بہتر ہے کہ اسے ہارڈ ڈسک کے C  ڈسک  (جس ڈسک میں ونڈوز کی انسٹالیشن کی جاتی ہے) کے بجائے کسی اور حصے میں  رکھا جائے، تاکہ ونڈوز کے کرپٹ ہونے یا سی ڈسک کے فارمیٹ کرنے پر ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔

 

 

طریقہ استعمال

سافٹ وئیر کو کیسے چلائیں؟

(۱) دار الافتاء سافٹ وئیر کے آفیشل ویب پیج  پر جاکر اسے ڈاؤن لوڈ کرلیں

ڈاؤن لوڈ لنک:  https://ttwir.com/ur/iftasoft

(۲) ڈاؤن لوڈ شدہ فائل کو کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں (Unzip) کریں۔

(۳) فولڈر کے اندر  (Darulifta.exe) سے ملتے جلتے نام والی فائل کو چلادیں۔ سافٹ وئیر چل پڑے گا۔

 

فتاوی کا اندراج شروع کرنے سے پہلے

سافٹ وئیر کس نہج پر کام کرتا ہے؟

اس سافٹ وئیر کا بنیادی کام یا نظم فتاوی کا اندراج  ہے، باقی دوسرے تمام نظم مثلا فقہی ابواب، مفتیان اور مستفتیان کی معلومات،  یوزرز کا نظم وغیرہ۔۔ سب ثانوی نظم ہیں جو فتاوی کو مرتب رکھنے  میں معاون ہیں۔

فتاوی کے اندارج شروع کرنے سے پہلے چند کام  کرنے مناسب ہوں گے جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

  1. سافٹ وئیر کا بنیادی یوزر نیم اور پاسوڈ تبدیل کرلیں، تاکہ ہر کوئی ڈیٹا میں تبدیلی نہ کرسکے۔
  2. دار الافتاء کی معلومات  اپ ڈیٹ کرلیں، مثلا دار الافتاء کا نام، مختصر تعارف، ای میل ایڈریس وغیرہ۔
  3. سافٹ وئیر کی سیٹنگز اپنی ضرورت کے اعتبار سے سیٹ کرلیں۔
  4. فقہی ابواب  کا شجرہ تیار کرلیں۔ تاکہ فتاوی کو مرتب طریقے پر محفوظ کیا جاسکے، آسانی کے لئے پہلے سے متعدد شجرے تیار کر کے انسٹال کرنے کے لئے شامل کردیئے گئے ہیں۔ اپنی ضرورت اور مزاج کے اعتبار سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں، اگر دار الافتاء کی تبویب ، یا شجرہ موضوعات ، یا فقہی ابواب کی تقسیم پہلے سے بنی ہوئی ہے تو اس کا اندارج بھی کیا جاسکتا ہے۔(مزید دیکھیں: فقہی ابواب کی ترتیب)

ان کاموں  کی تکمیل ہونے پر فتاوی کا اندراج شروع کیا جاسکتا ہے۔ (مزید دیکھیں:  فتاوی کا ریکارڈ)

فتاوی  کا ریکارڈ

نئے فتوی کا اضافہ

کسی نئے فتوی کا اضافہ کرنے کے لئے  بالائی حصے پر بائیں جانب پلس کے بٹن پر کلک کرکے نئے فتوی کے اضافہ کے بٹن پر جائیں

آپ کے سامنے کئی خانے ظاہر ہوں گے:

  • فتوی نمبر: دار الافتاء سے جاری شدہ فتوی کا منفرد نمبر
  • فتوی کا عنوان: فتوی کا عنوان واضح اور  فتوی کے مضمون کے عین مطابق ہونا چاہئے، تاکہ تلاش کرتے ہوئے بآسانی مل جائے۔
  • تاریخ استفتاء: استفتاء کی آمد کی تاریخ، فتوی کی تکمیل کی یاد دہانیوں کا حساب اس تاریخ کی بنیاد پر ہوگا۔
  • تاریخ اجراء: فتوی کے رسمی طور پر جاری ہونے کی تاریخ۔
  • مستفتی: اس خانے میں آپ نام ٹائپ کرکے سلیکٹ کرلیں، اگر پہلے سے مستفتی کا نام مستفتیان کی فہرست میں شامل نہیں ہے تو ٹائپ کرنے پر ظاہر ہونے والے لسٹ میں نظر نہیں آئے گا، اس صورت میں خانے سے بالکل متصل اضافہ(پلس) کے بٹن  پر کلک کرکے مستفتی کا مکمل اندراج (نام، ای میل، فون نمبر، ملک، شہر، پتہ) کرلیں، پھر مستفتی کے اضافہ کی ونڈو بند کرکے نام کے ابتدائی حروف ٹائپ کرکے لسٹ پر نام کے ظاہر ہونے پر سلیکٹ کرلیں۔
  •  مجیب، مصححین: مجیب، اور مصححین، دونوں قسم کے خانوں میں  در اصل مفتیان کی فہرست  میں موجود نام  ٹائپ  اور سلیکٹ کرکے شامل کئے جاسکتے ہیں۔ مجیب ایک، جبکہ مصححین ایک سے زائد بھی ہوسکتے ہیں۔
  • سوال کی عبارت: یونیکوڈ شکل (کمپیوٹر کی لکھائی) میں فتوی محفوظ کرنے کی صورت میں سوال کی عبارت یہاں ٹائپ کرلیں ، اگر صرف پی ڈی ایف کی فائل شامل کرنا چاہتے ہیں تو اسے خالی بھی چھوڑا جاسکتا ہے۔ فتوی یونیکوڈ، اور پی ڈی ایف دونوں فارمیٹس میں بیک وقت بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
  • جواب کی عبارت: یونیکوڈ فارمیٹ میں فتوی محفوظ کرنے کی صورت میں۔ ورنہ اسے خالی بھی چھوڑا جاسکتا ہے۔
  • پی ڈی ایف فائل کا لنک: پی ڈی ایف فائل کا اضافہ یہاں پر کریں۔
  • حد ایام تحقیق: تاریخ استفتاء کے حساب سے فتوی کی تکمیل کے دنوں کی متوقع عدد، داخل کردہ دنوں کے گزرنے کے بعد اس فتوی کی تکمیل کی یاد دہانی شروع ہوجائے گی۔نئے فتوی کے اضافہ کے وقت پہلے سے متعین تعداد لکھی ہوتی ہے،  ترتیبات میں جاکر اس ہر دفعہ  کی تعداد کو تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔
  • باب: فتوی کے متعلقہ باب کو یہاں سے منتخب کریں۔
  • مکمل: جن فتاوی کے جواب اب تک زیر تحقیق ہوں، ان میں اسے (نہیں) کردیں۔ یعنی کہ یہ فتوی نامکمل ہے، اس کی تکمیل کی یاد دہانی دلائی جاتی رہےگی، اور اس پر نامکمل کا لیبل اکثر مقامات پر نظر آتا رہے گا۔
  • کی ورڈز: فتوی میں ذکر ہونے والے مختلف موضوعات اور اہم الفاظ کا اضافہ کریں، یہ الفاظ فتاوی کی تلاش میں آسانی پیدا کریں گے۔

فتوی میں تبدیلی وحذف

فتوی میں تبدیلی کے لئے (فتاوی کار یکارڈ ) میں جا کر فتوی کے عنوان پر ماؤس کو لے جانے پر ترمیم کا چھوٹا سا بٹن دکھائی دے گا، اس پر کلک کرنے سے ترمیم کی ونڈو کھل جائے گی۔ ترمیم کے بٹن  کے ساتھ ہی حذف کا بٹن بھی موجود ہے۔

نیز ایک ساتھ کئی فتاوی کو سیلیکٹ کرکے اجتماعی حذف یا  کسی خاص خانے میں اجتماعی ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔

 

 

فقهي ابواب كي ترتيب

فتاوی کو فقہی ابواب کے ذریعہ مرتب کرنے کے لئے ابواب کے نام سے ایک نظم شامل ہے۔ جو کہ در اصل شجرہ کی ترتیب پر بنایا گیا ہے، جس تک دائیں جانب موجود سائیڈ بار میں (ابواب) پر کلک کرنے سے پہنچا جاسکتا ہے۔ ابواب کو دیکھنے کے لئے دو طرح کے آپشن آپ کو نظر آئیں گے:

  • شجرہ کا انداز: یہاں پر آپ کو شجری ترتیب پر ابواب کی تقسیم ملے گی، نیز آپ ابواب کو ایک قسم سے نکال کر دوسرے قسم میں یا اوپر نیچے بآسانی کرکے محفوظ کرسکتےہیں۔ کسی باب کی ترمیم یا حذف بھی ممکن ہے۔
  • لسٹ کا انداز: یہاں پر آپ کو وہی ابواب تسلسل سے ٹیبل کی شکل میں نظر آئیں گے، یہاں سے بھی آپ ابواب کی ترمیم وحذف کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں، نیز ایک ساتھ کئی ابواب کو سیلیکٹ کرکے اجتماعی حذف یا اجتماعی ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔

سافٹ وئیر میں پہلے سے فقہی ابواب کی مختلف فہرستیں انسٹال کرنے کے لئے تیار ہیں، ان میں سے کسی ایک فہرست کو بھی انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ یا (نئے باب کا اضافہ) بٹن پر کلک کرکے ابواب کا اضافہ کرتے ہوئے ذاتی  فہرست بنالیں۔

اہم نوٹ: ایک مرتبہ پہلے سے تیار شدہ  ایک فہرست کے انسٹال کرنے کے بعد دوسری فہرست انسٹال نہیں کی جاسکتی، لہذا اچھی طرح تاکید ہوجانے کے بعد کسی ایک فہرست کو انسٹال فرمائیں۔

پہلے سے موجود فہرستیں

  1. فہرست ابواب دار الافتاء دار العلوم دیوبند ویب سائٹ: یہ ۴۵  ابواب پر مشتمل  درمیانے حجم کی مرتب فہرست ہے۔
  2. فہرست ابواب دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی ویب سائٹ: یہ ۲۵۸  ابواب پر مشتمل طویل اور مرتب فہرست ہے۔
  3. فہرست  ابواب دار الافتاء الجامعۃ البنوریہ العالمیۃ کراچی ویب سائٹ (سابقہ نسخہ): یہ مختصر اور جامع فہرست ہے، اگر زیادہ تفصیلی فہرست نہیں چاہئے، یا شجرہ کی ترتیب پر فہرست بنانا مقصود نہ ہو تو یہ مناسب ہے۔

 

 

مفتيان كي فهرست

فتاوی میں درج شدہ مجیبین اور مصححین کے نام الگ سے محفوظ ہوتے ہیں، تاکہ ان کی معلومات میں تبدیلی بآسانی ہوسکے۔ اور ہر ایک کے فتاوی تک بآسانی رسائی ہوسکے۔ اورہر ایک کے فتاوی کی تعداد نیز تصحیحات کی تعداد معلوم ہو سکے۔

نئے مفتی کا اضافہ

دائیں جانب لسٹ میں موجود لنک(مفتیان کرام< نئے مفتی کا اضافہ) پر کلک کرکے نئے مفتی یا مجیب (متخصص) کانام اور مختصر تعارف درج کیا جاسکتا ہے۔

مفتیان کرام کی معلومات

دائیں جانب موجود لنک (مفتیان کرام) پر کلک کرنے سے مفتیان کرام سے متعلقہ حصہ کھل جائے گا، جس میں پہلے سے درج شدہ مفتیان کرام کی معلومات ظاہر ہورہی ہوں گی، مثلا، نام، معلومات، فتاوی کی تعداد، تصحیحات کی تعداد۔ فتاوی کی تعداد پر کلک کرنے سے صاحب اسم کے تمام فتاوی سامنے آجائیں گے۔

فہرست کو ابجدی ترتیب پر مرتب کیا جاسکتا ہے (مرتب کرنے کے لئے فہرست کے کالم کے اوپر لکھے عنوان ’’نام‘‘ پر کلک کریں)۔ نام کے ذریعہ تلاش کیا جاسکتاہے۔

مستفتين، سائلین  كي فهرست

فتاوی میں درج شدہ مستفتین کے نام الگ سے محفوظ ہوتے ہیں، تاکہ ان کی معلومات میں تبدیلی بآسانی ہوسکے۔ اور ہر ایک کے پوچھے گئے سوالوں تک بآسانی رسائی ہوسکے۔

نئے مستفتی کا اضافہ

دائیں جانب لسٹ میں موجود لنک(مستفتی حضرات< نئے مستفتی کا اضافہ) پر کلک کرکے نئے  سائل کانام، ای میل ایڈریس، فون نمبر، ملک، شہر، پتہ، درج کیا جاسکتا ہے۔

مستفتین کی معلومات

دائیں جانب موجود لنک (مستفتی حضرات) پر کلک کرنے سے مستفتی حضرات سے متعلقہ حصہ کھل جائے گا، جس میں پہلے سے درج شدہ سائلین  کی معلومات ظاہر ہوں گی، مثلا، سائل کا نام، ای میل ایڈریس، فون نمبر، ملک، شہر، پتہ۔ فتاوی کی تعداد پر کلک کرنے سے صاحب اسم سے متعلقہ تمام فتاوی سامنے آجائیں گے۔

فہرست کو ابجدی ترتیب پر مرتب کیا جاسکتا ہے (مرتب کرنے کے لئے فہرست کے کالم کے اوپر لکھے عنوان ’’نام‘‘ پر کلک کریں)۔  نام کے ذریعہ تلاش کیا جاسکتاہے۔

 

 

 

زیادہ پوچھے جانے والے سوالات

یہ سافٹ وئیر فری ہے یا قیمت دے کر حاصل کیا جاتا ہے؟

یہ سافٹ وئیر مکمل طور پر فری ہے، علوم اسلامیہ کی خدمت کے میدان میں تطویر ٹیم (ttwir.com) کی طرف سے ایک کاوش ہے۔ اسے دار الافتاؤں کے لئے یا ذاتی فتاوی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس سافٹ وئیر میں کتنے ڈیٹا کی گنجائش ہے؟

بڑی تعداد میں ڈیٹا کو محفوظ کیا جاسکتا ہے، عملی طور پر تیس ہزار فتاوی تک کو محفوظ کرکے تجربہ کیا جا چکا ہے۔ کارکردگی عمدہ رہی۔

سافٹ وئیر میں محفوظ دار الافتاء کے ڈیٹا کے ضائع ہونے  کا امکان تو نہیں؟

سافٹ وئیر کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے۔ مزید یہ کہ تمام ڈیٹا کا بیک اپ بناکر الگ سے محفوظ کرنے کی بھی سہولت موجود ہے۔ نیز سافٹ وئیر پورٹیبل ہے، یعنی کہ ونڈوز میں انسٹالیشن کرنے کی ضرورت نہیں، بس ڈاؤن لوڈ کرکے سی ڈسک کے علاوہ کسی ڈسک میں رکھ کر استعمال کریں، اور ونڈوز کرپٹ ہونے کی صورت میں بھی ڈیٹا محفوظ رہے گا۔

 البتہ ہارڈ ڈسک کے خراب ہونے کی صورت میں ڈیٹا ضائع ہوسکتا ہے۔ اس لئے احتیاطا بیک اپ کی فائل یو ایس بی ڈیوائس میں، یا کسی دوسرے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں محفوظ کرکے رکھیں۔

 

 

 

 

مزید معلومات

مزید خصوصیات  جن کا اضافہ متوقع ہے

    • دار الافتاء میں موجودکتب کا ریکارڈ
    • تخصص فی الفقہ کے طلباء کا ریکارڈ (معلومات، مقالہ جات، ودیگر تفصیلات)
    • سافٹ وئیر کے ذریعہ منتخب فتاوی آن لائن نشر کرنے کی سہولت
    • سافٹ وئیر کے ذریعہ آن لائن سوالات وصو ل کرنے کی سہولت
    • دنیا بھر کے مستند دار الافتاؤں کے جاری شدہ فتاوی میں تلاش کا آن لائن سرچ انجن (اور انٹرنیٹ کی موجود گی کی صورت میں سافٹ وئیر کے اندر سے ہی تلاش ممکن ہوگا)

رابطہ کے طریقے

ای میل ایڈریس: iftasoft@ttwir.com

بذريعه ويب سائٹ : https://ttwir.com/ur/iftasoft/contact

سافٹ وئیر کا رسمي ويب پیج: https://ttwir.com/ur/iftasoft

سافٹ وئیر کا تعارف ومفصل تحریری رہنمائی:  https://ttwir.com/ur/iftasoft/docs

Image
Image
Image
Image
Image
Image